غازی آبادیکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)22ستمبر کی تاریخ میں نرس کی اجتماعی عصمت دری میں ملوث ملزم نے کہا کہ اس سے غلطی ہوگئی وہ متاثرہ سے شادی کر لے گا واضح ہو کہ عصمت دری کی شکار متاثرہ مذکورہ واقعہ سے سخت صدمہ اورذہنی کرب کی شکار ہے تاہم متاثرہ کا اہل خانہ کسی سے اس موضوع پر بات نہیں کی ہے۔ متاثرہ نے محکمہ پولس کی کافی مدد کی اور مصیبت کے وقت میں اپنی ہمت نہیں کھوئی پولیس کے ساتھ اپنے مجرموں کو گرفتار کرنے میں تعاون دیااور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایچ این سنگھ نے کہا کہ متاثرہ بہت بہادر ہے اس واقعے کے بعدبھی وہ خوف زدہ نہیں ہوئی ؛ بلکہ پولس کو اپنا تعاون پیش کیا ،وہیں ملزم منوج (فرضی) نے گڑگڑاتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں اس خطا سرزد ہوگئی ،گناہ کی تلافی کیلئے وہ متاثرہ سے شادی کرنے کیلئے تیار ہے۔